خیبرپختو نخوا کے ضلع چترال میں تین روزہ شندور میلے کا آغاز ہوگیا بین الاقوامی شہرت یافتہ شندور میلہ کے پہلےدن غذر کی ٹیم نےلاسپور ٹیم کو شکست دے دی

خیبرپختو نخوا کے ضلع چترال میں تین روزہ شندور میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے روز لاسپور کی ٹیم کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شندور میلہ چترال میں بارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں منعقد کیا جاتا ہے۔میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےمشیرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کل کھیل کے دوسرے دن \\\"چترال بی\\\" اور\\\" گلگت بی\\\" کی پولو ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ میلےمیں سینکڑوں ملکی اور غیر ملکی سیاح شریک ہیں۔ صوبائی اور ضلعی حکومت نے شندور میلے کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے ہیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...