پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان ٹاسک ٹیم کی سفارشات پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

Jul 07, 2011 | 14:03

سفیر یاؤ جنگ
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے واضح کیا کہ آئی سی سی ٹاسک ٹیم کی تمام سفارشات پرعمل کرنا ضروری نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی ان سفارشات کا جائزہ لی رہی ہے اور دس روز میں ان کا جواب تیارکرکے آئی سی سی کو بھجوا دیا جائےگا۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان سیریز کی بحالی پر بات کرتے ہوئے سبحان احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کواپنی حکومت کی جانب سے بعض معاملات پرکلئیرنس درکارہیں، کلیئرنس ملتے ہی کرکٹ سیریزکا انعقاد ہوجائے گا۔
مزیدخبریں