نیٹوسپلائی پرپاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی سپریم کورٹ کے خلاف حکومتی آئینی مہم جوئی کی بھرپورمخالفت کریں گے۔ چوہدری نثارعلی خان

چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے حکومت کو اپوزیشن کی طرف سے ایک موثراور پر زوراحتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا حکمران اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قومی اسمبلی کوربڑ سٹیمپ بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں، انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی میں پارلیمنٹ کی تمام قرار دادوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، حکمرانوں کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ کہ وہ قومی اسمبلی کے اندر پاکستان کی سلامتی اورملکی آزادی پرلمبی چوڑی تقریریں کریں۔ چوہدری نثارنے کہا کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفادات اورصدرکی دولت کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ نون حکمرانوں کی سپریم کورٹ کے خلاف آئینی مہم جوئی کو ناکام بنا دے گی تاکہ عدلیہ آزادانہ فیصلے کرکے ملک کو لٹیروں سے بچا سکے۔ حکومتی مشیرایک بارپھرحکومت کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن