امريکا نے افغانستان کو اہم غير نيٹواتحادی قرار دينے کا فيصلہ کرلیا۔ فیصلے سے افغانستان کو دفاعی آلات اور تربیت تک رسائی حاصل ہوگی۔ ہلیری کلنٹن

Jul 07, 2012 | 13:58

سفیر یاؤ جنگ
امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کابل کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران افغانستان کو غیر نیٹو اتحادی قرار دینے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت سے افغانستان کوبہت سے فائدے حاصل ہوں گے۔ کابل کو دفاعی آلات اور تربیت تک رسائی دی جائے گی۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی شروع ہورہی ہے اسے خطے میں مرکز نگاہ بنانا چاہتے ہیں۔ امریکہ ٹوکیو میں ڈونر کانفرنس کے دوران افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے عزم کا اظہار کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکی میں پاک،افغان، امریکہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ کرپشن کو پوری دنیا کا مسئلہ قراردیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حامد کرزئی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،کرپشن فری افغانستان کے حامی ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے مزید کہا کہ پاکستان کا اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،پاکستان سے سکیورٹی تعاون مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ آج افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کرینگی۔
مزیدخبریں