ليبيا ميں قانون ساز اسمبلی کی دوسو نشستوں کے ليے تین ہزار سات سو اميدوارمدمقابل ہیں۔ اميدواروں کی اکثريت مذہبی رجحان رکھتی ہے.انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے ليے طرابلس سميت مختلف شہروں ميں سيکيورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ليبيا ميں عوام کی اکثريت انتخابات اور ملک ميں جمہوريت کے قيام کے سلسلے ميں پرجوش نظر آرہی ہے.عبوری کونسل کے حکام کو اميد ہے کہ انتخابات اور اس کے بعد انتقال اقتدار کا مرحلہ پر امن طور پر طے کر ليا جائے گا. گزشتہ روز بن غازی ميں پولنگ کا سامان لے جانے والے ايک ہيلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس سے اليکشن کميٹی کا ايک اہلکار ہلاک ہوگيا.واقعے کے بعد بن غازی کے ایک سو تیس پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کے ليے تین ہزارسے زائد سیکيورٹی اہل کار تعينات کرديے گئے ہيں.