امرا نے اپنی عیاشیوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں اورجہازمنگوائے لیکن عوام کودھواں اگلتی ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں کے رحم کرم پرچھوڑدیا گیا۔ شہبازشریف

لاہورایوان وزیراعلی میں طلبہ طالبات کواسٹوڈینٹ گرین کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں امرا نے اپنی عیاشیوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں اورجہازمنگوائے لیکن عوام کودھواں اگلتی ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں کے رحم کرم پرچھوڑدیا گیا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس سال صوبے کے عوام کوریپڈ بس سروس فراہم کررہی ہے جوبیتس کلومیٹرکا سفرصرف چالیس منٹ میں طے کرے گی جس میں غریب عوام سفرکریں گے جبکہ بڑی بڑی چمکتی گاڑیوں والے حسرت سے اس میں سفرکرنے والوں کودیکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ علی بابا چالیس چوروں نے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے لوڈشینڈنگ کرکے انہیں نفسیاتی مریض بنادیا ہے ، وزیراعلی پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے لیکن ماضی کے حکمرانوں اورڈکٹیٹروں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اورنہ ہی اس حوالے سے کچھ کرسکے جبکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں صفائی کے انتظامات کوجدید بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنیس گرین کارڈ سے ایک لاکھ پچیس ہزارطلبہ طالبات اے سی بسوں میں پورے لاہور میں صرف دس روپے کرایہ دیکرسفرکرسکیں گے جوٹرانسپورٹ کے میدان میں پنجاب حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے

ای پیپر دی نیشن