نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی کے گرد و نواح میں برائلر مرغیوں میں پراسرار بیماری سے بڑی تعداد میں مرغیاں ہلاک ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے پولٹری فارم ویران ہوتے جا رہے ہیں۔ مالکان کو لاکھوں روپے نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور بعض پولٹری مالکان اس کاروبار کو خیرباد کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ موسم گرما میں اچانک مرغیوں میں خطرناک بیماری کے حملہ سے ہزاروں کی تعداد میں تیار مرغی ہلاک ہو گئی ہے اور اس قدر نقصان کے باعث مالکان کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ رانا سخاوت علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولٹری کی صنعت کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت توجہ دے۔
نارنگ منڈی: پراسرار بیماری کے باعث پولٹری فارموں میں مرغیاں ہلاک ہونے لگیں: سخاوت علی
Jul 07, 2013