”شہری جب چاہے گا تب انقلاب آئے گا“ سیمینار کل سیالکوٹ میں ہو گا

سیالکوٹ (نامہ نگار) ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن (پاکستان) کے زیر اہتمام کل 5 بجے شام مرکزی آفس راجہ روڈ پر سیمینار "شہری جب چاہے گا انقلاب تب آئے گا" ہو گا۔ سیمینار میں ضلع بھر سے ڈبلیو ایچ او کے ممبران شریک ہونگے۔ سیمینار کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے کہ جب تک عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشش نہیں کرینگے معاشرے میں بہتری نہیں آئے گی ہر شہری کو اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑنا ہو گی ملک میں تب اصلی انقلاب آئے گا جب عوام باشعور ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن