غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

Jul 07, 2013

سیالکوٹ (نامہ نگار) انتظامیہ نے غیر معیاری نصب سلنڈر والی گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ صدر سیالکوٹ پولیس کے مطابق اکبر آباد میں دوران چیکنگ احسان اور خالد کی گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب تھے جس پر انتظامیہ نے گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں