لندن (سپورٹس ڈیسک) مارین برٹولی نے سبین لیسکی کو شکست دیکر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگل فائنل جیت لیا فیصلہ کن معرکے میں فرانس کی مارین برٹولی نے جرمنی کی سبین لیسکی کو سٹریٹ سیشن میں شکست دی 2007ءکے بعد فریچ برٹولی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹاپ ٹین رینکنگ میں نہ ہونے کے باوجود گریٹر سلام ٹائٹل اپنے نام کیا ہے 2007ءمیں وینس ولیمر نے یہ ٹائٹل جیتا تھا برٹولی نے لیسکی کو 6-1 اور 6-4 کے سکور سے شکست دی۔ عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔جوکووچ اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو کے درمیان ومبلڈن اوپن کی تاریخ کا طویل ترین میچ کھیلا گیا اور اعصاب شکن مقابلے میں جوکووچ فتح یاب رہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے کا سامنا پولینڈ کے جرزی جانو وکز سے تھا۔ برطانوی سٹار کامیاب رہے۔دونوں کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا۔امریکی جوڑی باب برائن اور مائکی برائن نے کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور برازیل کے مارسیلو میلو کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔
ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل کا ٹائٹل فرانسیسی مارین برٹولی کے نام
Jul 07, 2013