لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور سے چنیوٹ ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں ضلعی عدلیہ کے تمام افسران، ایڈیشنل سیشن ججز چودھری طارق جاوید، ارشد علی، نثار احمد و دیگر اور سینئر سول جج چودھری فرخ حسین سمیت متعدد وکلا اور سول ججز نے شرکت کی۔ انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔