میرانشاہ (ایجنسیاں) افغانستان نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں 60 مارٹر گولے داغے گئے جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جب کہ گولے گرنے سے گھر اور 27 دکانیں تباہ ہو گئیں۔ ہفتہ کی علی الصبح افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے انگور اڈہ میں 60 مارٹر گولے داغے گئے۔ یہ تمام گولے پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے مختلف حصوں میں گرے ہیں۔ ان میں سے دس گولے انگور اڈہ کے علاقے میں گرے۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔
سرحدی خلاف ورزی
انگور اڈا : افغانستان کی پھر سرحدی خلاف ورزی‘ 60 مارٹر گولے پاکستانی علاقے میں فائر‘ پانچ زخمی
انگور اڈا : افغانستان کی پھر سرحدی خلاف ورزی‘ 60 مارٹر گولے پاکستانی علاقے میں فائر‘ پانچ زخمی
Jul 07, 2013