ٹوکیو: انوکھا مچھلی گھر شائقین کی توجہ کا مرکزبن گیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں انوکھا مچھلی گھر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں مچھلیاں پانی میں نہیں آئی پیڈ میں پائی جاتی ہیں۔مچھلیوں کی اقسام سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے اس انوکھے فش سٹور کا خیال جاپانی شہر ہٹوشی کا ہے جو اس جدید دور میں مچھلیوں کو ڈیجیٹلی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے سٹور میں کئی آئی پیڈ موجود ہیں جن پر دنیا کی ہر قسم کی مچھلی کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں۔ لوگ آتے جاتے تھوڑی دیر کیلئے سٹور پر رک کر ان مچھلیوں کی ویڈیو اور معلومات کو دیکھتے ہیں اور خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن