حکومت خواتین وکلاءکیلئے ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام کرے: لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ

لاہور (لیڈی رپورٹر) معروف وکیل لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ اور نچلی عدالتوں میں پریکٹس کرنے والی خواتین کیلئے مناسب ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنا حکومت کی ذ مہ داری ہے۔ شدید گرمی اور حبس میں میٹرو بس ایک نعمت ہے ¾ تاہم دیگر بسوں کا معیار بھی بلند کرنا چاہئے۔ سینکڑوں خواتین وکلاءاور دیگر خواتین روزانہ دور دراز علاقوں سے ہائیکورٹ ¾ لوئر کورٹس و دیگر اداروں میں آتی ہیں۔ ان کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندوست کرنا فی الحال ممکن نہ ہو تو بھی ان کیلئے بسوں میں خاطرخواہ جگہ مختص کرنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...