لاہور (وقائع نگار خصوصی) جسٹس ریٹائرڈ بشیر اے مجاہد کی اہلیہ کو گذشتہ روز سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ موجودہ و سابق ججز، بار کے نمائندوں، سینئر وکلاءکے علاوہ مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ان کی رسم قل آج ادا کی جائے گی۔