پنسلوں کا 9فٹ 18انچ اونچا مینار پاکستانی نوجوان نے ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی (این این آئی) ایکسپو سینٹر میں جاری مائی کراچی نمائش میں کراچی کے نوجوان بلال نے پنسلوں سے مینار بنا کر 3 امریکی خواتین کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نوجوان بلال نے 10 ہزار پنسلوں کی مدد سے 9 فٹ اور 8 انچ اونچا مینار بنایا۔ امریکی خواتین نے 9 فٹ اور 6 انچ اونچا مینار بنایا تھا۔اس موقع پر بلال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا کر اپنے ملک کا نام بلند کرنا چاہتا ہے۔ وہ پنسلوں کی مدد اس سے بھی اونچا مینار قائم کر سکتا ہے تاہم موسیقی کے باعث ہونے والی وائبریشن کے باعث ایکسپو سینٹر میں ممکن نہیں۔ وہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کے سامنے 10 فٹ سے اونچا مینار بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...