بنوں(آئی این پی) بنوں میں تعلیم دشمنو ں نے گرلزپرائمری سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا ‘ پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن‘ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ہفتہ کی صبح بنوں کے علاقہ تھانہ میریان کی حدود میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو نامعلوم شدت پسندوں نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے سرکاری سکول میں بارودی مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم اس دو ران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
بنوں: گرلز پرائمری سکول کوبارودی مواد سے اڑادیا گیا
Jul 07, 2013