سازش کے تحت لیاری کا سیاسی تشخص بھتہ خوری بنا دیا گیا: غنویٰ بھٹو

سازش کے تحت لیاری کا سیاسی تشخص بھتہ خوری بنا دیا گیا: غنویٰ بھٹو

Jul 07, 2013

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، لوٹ مار اور قتل و غارت گری کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مختلف قوتوں اورارباب اختیارنے ایک منظم سازش کے تحت لیاری کی وجہ شہرت گینگ وار اور بھتہ خوری بنا دی اور 70۔ کلفٹن سے جاری بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ لیاری گوکہ کراچی کا ایک قدیم اور پسماندہ علاقہ سمجھا جاتا ہے لیکن لیاری سیاسی طور پر ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں باشعور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا سیاسی قلعہ تصور کیا جاتا تھا لیکن آج لیاری گینگ وار اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے جس کی واضح وجہ حکمرانوں کی جانب سے مذکورہ علاقے میں سیاسی اقدار کو مزید فروغ دینے کی بجائے ایسی صورتحال پیدا کرنے میں مصروف رہے جس کے منطقی نتیجہ میں آج لیاری کا امن تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ لیاری میں آپریشن کے بہانے کبھی کسی گروہ کی پشت پناہی کی جاتی ہے تو کبھی دوسرے گروہ کی جس کا مقصد لیاری کے باشعور عوام کو لاقانونیت کے عذاب میں مبتلا کیا جائے اور وہاں کے مکینوں کو معاشی طور پر مفلوج کردیا جائے اور سیاسی طور پر لیاری کی افادیت کو ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور اپنی مفادپرستانہ پالیسیاں ترک کر دے۔
غنویٰ بھٹو

مزیدخبریں