اسلام آباد (اے پی پی) دسویں” مائی کراچی نمائش“ میں 70 سے زائد غیرملکی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کےلئے سٹالز لگائے ہیں۔ نمائش کا اہتمام کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا ہے تاکہ پاکستان اور بالخصوص کراچی کے حقیقی کاروباری تصور کو دنیا میں اجاگرکیا جاسکے۔ صدر کے سی سی آئی ہارون نے کہا ہے کہ ملک کی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کا مرکز کراچی ہے اور نمائش کے انعقاد کا بنیادی مقصد کراچی کی کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے 500 سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں سے 70سے زائد سٹالز غیرملکی کمپنیوں نے لگائے ہیں تاکہ اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں۔
دسویں” مائی کراچی نمائش“ میں 70 سے زائد غیرملکی کمپنیوں کی مصنوعات کی نمائش
دسویں” مائی کراچی نمائش“ میں 70 سے زائد غیرملکی کمپنیوں کی مصنوعات کی نمائش
Jul 07, 2013