سکھر( نامہ نگار) خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ ملک میں چہرے بدلنے سے نہیں نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے۔ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جانا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس چوہدری افتخار کی نیت پر کوئی شک نہیں مگر ہمارے ملک کی عدالتیں کمزو ر ہیں جو بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کر پا رہی ہیں۔
خطیب لال مسجد