بھارت نے پاکستانی شہری کی لاش بحری جہاز سے اتارنے کی اجازت نہ دی، براستہ سری لنکا وطن لائی جائیگی: انصار برنی ٹرسٹ

بھارت نے پاکستانی شہری کی لاش بحری جہاز سے اتارنے کی اجازت نہ دی، براستہ سری لنکا وطن لائی جائیگی: انصار برنی ٹرسٹ

Jul 07, 2013

کراچی (آئی این پی) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنےشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزےر برائے انسانی حقوق انصار برنی اےڈووکےٹ نے کہا ہے کہ منگل کو بھارت مےں پانی کے جہاز پر انتقال کرجانیوالے پاکستانی شہری کی لاش بھارت مےں جہاز سے اتارنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث اب سری لنکا سے وطن واپس لائی جائیگی۔ انصار برنی نے اس سلسلہ مےں تعاون پر پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کا شکرےہ بھی ادا کےا ہے۔

مزیدخبریں