نارووال + سیالکوٹ (نامہ نگاران) نارووال اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش، مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے 4بچے جاں بحق، بیوی اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ نارووال کے موضع نونار میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ 1122 ذرائع کے مطابق محمد صدیق میو کی بیٹی کے دو بچے پانچ سالہ معید اور سات سالہ ولید گھر کی دیوار گرنے کے نتیجہ میں نیچے دب گئے۔ 1122کی ٹےم نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو نکالا۔ سات سالہ ولید زخموں موقع پر دم توڑ گیاجبکہ پانچ سالہ معید لاہور ہسپتال مےں دم توڑ گےا۔ تھانہ اگوکی کے گاﺅں بھابھڑیانوالہ میں پیش آیا ہے، سرجیکل کا کام کرنیوالے محمد شبیر کے گھرکی چھت موسلادھار بارش کے بعد گر گئی ہے جس سے اسکی بیوی رقیہ بی بی اور تین بچے پندرہ سالہ عثمان ، دس سالہ ارینہ آمنہ اور نو سالہ اسلم شدید زخمی ہوگئے جن میں ارینہ آمنہ اور اسلم جاں ملبے کے نےچے ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ خالدہ بی بی اور عثمان کو گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
بارش/ 4بچے جاں بحق