میسی یا میراڈونا ثانی‘سب سے بڑا سٹار میدان میں جگمگا رہا ہے

برازیلیا(سپورٹس ڈیسک )نیمار ورلڈ کپ سے باہر سٹریچر پرگئے، جیمز روڈ ریگز آنسوؤں کے ساتھ، جبکہ لوئس سواریز اپنی عزت گنوا کر۔ اسی طرح رونالڈو اور وین رونی بھی کوئی جوہر نہیں دکھا پائے اور زلاتان ابرہیموچ اپنے گھر پر پڑے رہے۔لیکن فٹبال کے اِن ستاروں میں سب سے بڑاسٹار کھلاڑی لوئنل میسی ابھی تک نہ صرف میدان میں کھڑا ہے، بلکہ پوری آب وتاب کے جگمگا رہا اور مذید دو میچوں میں کامیابی سے اس کا شمار فٹبال کی تاریخ کے بڑے بڑے ناموں میں ہو سکتا ہے۔میسی نے ابھی اپنے تمام جوہر نہیں دکھائے لیکن اس کے باوجود بارسلونا کا یہ فارورڈ ارجنٹائن کو تاریخی طور پر ایک قدم آگے لے گیا ہے کیونکہ 1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ارجنٹائن بلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ارجنٹائن کے کوچ کے بقول ’میسی ہمارے لیے صحرا میں پانی ثابت ہوئے۔ جب زمین خشک ہو چکی تھی، میسی نے ہمیں ایک اور موقع دیا کہ ہم تازہ ہوا میں سانس لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...