لاہور (سپورٹس رپورٹر) 50 سال سے زائد پاکستان والی بال کی خدمت کرنے والے سابق کپتان و قومی ہیرو محمد رفیق آج بے یار و مددگار زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، چوتھی ایشین گیمز کے برانز، مارگن انٹرنیشنل والی بال ٹورنامنٹ کے گولڈ میڈلسٹ اور الفجر انٹرنیشنل والی بال ٹورنامنٹ کے سلور میڈلسٹ محمد رفیق کا اپنی بیوہ بیٹی کے تین بچوں کے ساتھ کرائے کے گھر میں زندگی گزارنا محال ہو گیا۔ نوائے وقت دفتر آ کر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ ا وہ ان کی مدد کریں تاکہ بڑھاپے میں وہ اپنی بیوہ بیٹی کا سہارا بن کر اسکے بچوں کو پال سکوں۔ تما بڑھاپے میں اس قابل نہیں کہ بیوہ بیٹی کے بچوں کا پیٹ پال سکوں میری اعلٰی حکام سے اپیل ہے کہ وہ کم از کم مجھے ایک گھر کا بندوبست کر دیں جس میں اپنی زندگی کے دن پورے کر سکوں۔
قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان محمد رفیق کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
Jul 07, 2014