ٹم کرول کو اس کے قد کی وجہ سے ترجیح دی:کوچ ہالینڈ

 سلواڈور(سپورٹس ڈیسک ) ہالینڈ کے کوچ کے مطابق ان کی حکمت عملی نے کام کیا اور کرول نے خوبصورت کھیل پیش کیا۔ہالینڈ کے فٹبال ٹیم کے کوچ لوئی وین گال نے کہا ہے کہ کوسٹا ریکا کے خلاف کوارٹر فائنل کے پنلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے میں ریگولرگول کپیر کی بجائے متبادل گول کیپر ٹم کرول کو ان کی طویل قامت کی وجہ سے کھیلایا۔ہالینڈ کے کوچ کے مطابق برطانوی فٹبال کلب نیوکاسل کلب کی جانب سے کھیلنے والے ٹم کرول کا قد چھ فٹ چار انچ ہے جبکہ باقاعدگی سے ٹیم میں گول کیپنگ کی ذمہ داری ادا کرنے والے گول کیپر جیپسر سلیسن کا قد چھ فٹ دو انچ ہے۔ پنلٹی شوٹ آؤٹ میں متبادل گول کیپر نے دو گول بچا کر اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔کوچ کے مطابق’ہم سب کا خیال تھا کہ ٹم پنلٹی روکنے کے لیے بہترین گول کیپر ہیں، وہ دراز قد ہیں اور اسی وجہ سیگول پوسٹ میں زیادہ جگہ پر گیند تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کوچ لوئی وین گال کے مطابق’اس حکمت عملی نے کام کیا اور بہت خوبصورت تھا اور مجھے اس پر فخر ہے۔ہالینڈ ورلڈکپ کی آخری چار ٹیموں میں سے واحد ٹیم ہے جس نے کبھی یہ ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے۔میں نے ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی لیکن وہ ٹھیک تھے کیونکہ اس نے اپنا کام کر دیکھایا۔کوچ نے ٹیم کے ریگولر گول کیپر جیپسر کو میچ کے پنلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں ان کو تبدیلی کرنے کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔ تاہم انھوں نے متبادل گول کیپر کرول کو پہلے بتایا دیا تھا کہ اس صورتحال میں ان کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...