اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں پاور کمپنیوں کی نجکاری میں تاخیر پر تشویش ظاہر کردی، پرائیویٹائزیشن کمشن کا کہنا ہے مزدور وں کی جانب سے احتجاج اور دبائو کی وجہ سے نجکاری میں تاخیر کا سامنا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام نے پاکستان میں نجکاری کے پروگرام میں سست روی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاہدے کے مطابق نجکاری پروگرام پر عمل نہیں کر رہی۔ فیسکو کی نجکاری رواں سال اگست میں ہونا تھی، لیکن اب یہ آئندہ سال مارچ میں کی جائے گی۔ اسی طرح لیسکو اور اسلام آباد الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی کی نجکاری بھی رواں سال اکتوبر کے بجائے آئندہ سال جون تک ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب نجکاری کمشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاور کمپنیوں کے مزدوروں کی جانب سے احتجاج اور دبائو کی وجہ سے فروخت کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔
آئی ایم ایف کاپاورکمپنیوں کی نجکاری میں تاخیر پراظہارتشویش
Jul 07, 2015