پارلیمنٹ کے ’’کسٹوڈین‘‘ کے طور پر میاں رضا ربانی کا ’’قابل تحسین کردار‘‘

سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے 117ویں سیشن کی پہلی نشست مقررہ وقت پر شروع کی اور رمضان المبارک کی وجہ سے3گھنٹے تک اجلاس کی کارروائی چلانے کے بعد روزہ افطار ہونے سے سوا گھنٹے قبل اجلاس منگل کو بعد دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا۔ میاں رضا ربانی پوری فارم میں تھے پارلیمنٹ کے ’’کسٹوڈین‘‘ کے طور پر نظر آئے، ایسا دکھائی دیتا تھا کہ وہ ایوان بالا کے اختیارات پر کوئی کمپرو مائز کرنے کیلئے تیار نہیں اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے پروا کئے بغیر ادارے سے ٹکرا جانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ جب اجلاس شروع ہوا تو انہیں الیکشن کمشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جواز بنا کر کئے گئے اقدامات کے بارے میں رولنگ دینا پڑی انہوں نے تمام اداروں کو خبر دار کیا کہ قانون کی غیر موجودگی میں محض مجوزہ قانون کے مسودے پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کسی طور مناسب نہیں، آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت قانون کی منظوری کے مراحل باقی ہیں۔ اسلام آباد میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کیلئے پیر کی سہ پہر سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ امور کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کر دی گئی ہے۔ پی پی پی، جے یو آئی (ف)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں نے قومی اسمبلی سے منظور بل پر تحفظات پر اظہار کرتے ہوئے غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے بل کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پارلیمان کی منظوری کے بغیر کوئی قانون قانون نہیں ہوتا۔ انہوں نے سینٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس رولنگ کی کاپی سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمشن اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے چیئرمین سینٹ ایوان میںمیں ڈسپلن قائم رکھنے میں خاصے سنجیدہ انہوں نے آستینیں چڑھا کر ایوان میں آنے والے سینیٹرز کو ڈانٹ پلادی اوے کہا اگر کوئی سینیٹر ’’ہاف سلیو‘‘ کی قمیض پہن کر ایوان میں آنا چاہتا تو شوق سے پہن کر آسکتے ہیں لیکن اپنی آستینیں نہیں چڑھا سکتے اس طرح انہوں نے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبد الغفور حیدری کو اس بات کا بھی احساس دلا دیا کہ جب وہ کسی رکن کے ساتھ مخاطب ہوں تو ان کے سامنے سے گذرنے کی کو شش نہ کی جائے ،امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے عمرے کی ادائیگی کے لئے ایوان بالا سے رخصت لے لی ہے۔ پیر کے روز چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کو بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جار ہے ہیں ۔ جس کے لئے انہوں نے ایوان بالا کے 117 ویں سیشن سے رخصت کی درخواست کی ہے۔ ہائوسنگ و تعمیرات کے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے ایوان بالا کے 117 ویں اجلاس سے رخصت کی درخواست کی ہے ایوان نے دونوں سینیٹرز کی رخصت کی درخواستوں کی منظوری دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...