سیالکوٹ : پونچھ سیکٹرز پر بھی بھارتی گولہ باری‘ رینجرز کا بھرپور جواب

Jul 07, 2015

سیالکوٹ + پسرور + سرینگر (نامہ نگار + ایجنسیاں) بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری کی، رینجرز کا بھرپور جواب، ہمارا ایک فوجی ہلاک ہو گیا بھارتی حکام کا دعویٰ۔ جبکہ چارواہ سیکٹر میں دوسرے روز بھارتی بمباری سے 2 مکانوں کی چھتیں تباہ ہوگئیں۔ سحری کے وقت سرحد پار سے سیالکوٹ ورکنگ باو¿نڈری پر چارواہ سیکٹر کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر اور تتہ پانی سے ملحقہ علاقوں کو بلا اشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا۔ بھارت کی جانب سے ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے پاکستان کی سرحدی چیک پوسٹوں کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ 20 منٹ تک جاری رہا جس میں پاک فوج نے بھارت کی ان سرحدی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے گولے داغے جا رہے تھے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کرنل منیشن مہتا کی طرف سے جاری بیان میں پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی فائرنگ سے بھارت کا ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق پاک فوج نے ہندواڑہ کے نوگام علاقے بھارتی فوج کی کماﺅن رجمنٹ کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی جانب سے فائر کئے گئے گولے بھارت کے فوجی کیمپ کے اندر جاکر گرے ہیں۔ نامہ نگار کے مطابق تحصیل پسرور کے چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے پھنکے گئے فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ افطاری کے بعد شروع ہوا۔ چارواہ میں ماسٹر اعجاز اور محمد اقبال کے مکانوں کی چھتیں مارٹر گولے گرنے کی وجہ سے تباہ ہوگئیں۔ صحافیوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تو اس موقع پر جمع ہونے والے جوانوں اور بچوں نے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، بھارتی جارحیت مردہ باد، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو، پاکستان رینجرز زندہ باد کے نعرے لگائے۔
بھارتی بمباری

مزیدخبریں