اسلام آباد بلدیاتی الیکشن حکومت کیلئے بل سینٹ سے منظور کرانا مشکل ہوگیا

Jul 07, 2015

اسلام آباد ( محمد نوازرضا ‘ وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو سینیٹ سے منظور کرانا مشکل ہوگیا ہے اگر حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بل کو 15 جولائی سے قبل بل کو منظور کرانے میں کامیاب نہ ہوتی تو غیر موثر ہو جائیگا۔ سینیٹ کی مجلس قائم برائے داخلہ کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کر دی گئی ہے جس میں بلدیاتی انتخابات وجماعتی بنیادوں پر کرانے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ الیکشن کمشن نے پیر کو امیدواروں کو ”غیر جماعتی بنیادوں“ پر انتخابات کرانے کیلئے انتخابی نشانات ہی الاٹ کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سینیٹ سے بل کے مسترد ہونے یا ترامیم کئے جانے کی صورت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے رجوع کرنے کا آئین استعمال کرسکتی ہے تاہم حکومت سپریم کورٹ کے حکم کو ہی قانون سمجھ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرانے کو ترجیح دے سکتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔
حکومت / مشکل

مزیدخبریں