نیب نے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

Jul 07, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ تفصیلات چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی منظوری سے جمع کرائی گئیں۔ سپریم کورٹ نے زمینوں اور اختیارات کے غلط استعمال کی تفصیلات مانگی تھیں اور 50، 50 مقدمات کی فہرست جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیب حکام سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے مقدمات کی اصل تعداد بتانے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سپریم کورٹ میں 150 میگا کرپشن کیسز کی فہرست جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے کیسز میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے کیسز شامل ہیں میگا کرپشن کیسز میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی اور سندھ کے صوبائی وزراءکے کیسز بھی شامل ہیں۔
نیب/ میگا کرپشن

مزیدخبریں