پاکستان ہاکی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

Jul 07, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بیلجیئم میں ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں کل تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں