ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ہے : سابق اولمپئنز

Jul 07, 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق اولمپئنز نے وزیراعظم کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے ارکان خود فیڈریشن میں عہدے حاصل کرنے کے امیدوار ہیں۔ جن کھلاڑیوں کو تین ٹورز کا ڈیلی الاؤنس ہی نہ دیا گیا ہو ان سے پرفارمنس کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔ شکست کی ذمہ دار فیڈریشن نہیں ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اولمپئن انجم سعید نے اولمپئن شفقت ملک، اولمپئن ریحان بٹ، اولمپئن طارق شیخ، اولمپئن ایم اخلاق، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اجمل لودھی و دیگر سابق کھلاڑیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے کھلاڑی اور آفیشلز ایک ملاقات کے لئے دو سال سے وقت مانگ رہے ہیں انہیں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا موجودہ سیٹ اپ جمہوری ہے جس کے خلاف کوئی غیر آینئی اقدام نہیں ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں