اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا نے پاکستانی سکواش ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 5 رکنی پاکستانی سکواش ٹیم کو سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی تھی۔ ٹورنامنٹ 27 جولائی سے میلبورن میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ نہ کھیلنے سے پاکستانی ورلڈ رینکنگ مزید نیچے آ جائیگی۔ آسٹریلین ہائی کمشن نے ویزوں کی درخواست پر بھی غور شروع نہیں کیا۔