کراچی اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

Jul 07, 2015 | 18:48

عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات پر آج بھی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری اتار چڑھاؤ رہاہنڈرڈ انڈیکس پر چونتیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح پینتیس ہزار پانچ سو چھتیس پر بند ہوا ، کاروبار کے دوران بیالیس کروڑ نوے لاکھ ننانوے ہزار شیئرز کے سودے ہوئے،پاور سیمنٹ ،جہانگیر صدیقی کمپنی، پاک الیکٹران، دیوان سیمنٹ،لفراج پاکستان، سوئی سدرن گیس، سلک بینک، کے الیکٹرک، فوجی سیمنٹ اور ٹی آر جی والیوم لیڈر رہے،روپے کی قدر میں ایک پیسے کے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے ستتر پیسے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں