امریکی سفیدفام پولیس اہلکاروں نےسیاہ فام شخص کےسینےپرگولی ماردی, گزشتہ دس سال میں امریکی پولیس کم ازکم گیارہ سو چونتیس سیا ہ فام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے


سیاہ فام کا نام الٹن اسٹرلنگ تھا .واقع کے بعد فرگوسن،بالٹی مور،نیویارک اور بیٹن روج میں سیاہ فام شہری کی موت پرمظاہرےہورہے ہیں۔ الٹن کے دوست عینی شاہد عبد اللہ کا کہنا ہے کہ میرےدوست کومیرےسامنےگولی ماری گئی۔الٹن اسٹرلنگ کودکان کےباہرسرعام گولی مارنےکی وڈیوانٹرنیٹ پرجاری ہوگئی ہے ۔جس میں سفیدفام پولیس اہلکاروں اورسیاہ فام شخص کےدرمیان تکراردیکھی جاسکتی ہے.امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کے واقعات عام ہیں .اس سے فبل شکا گو میں پولیس کے ہاتھوں مارے گئے نوجوان کے قتل پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا .امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو ہزار پندرہ میں سو سے زیادہ سیاہ فوم پولیس کے ہاتھوں مارے گئے جبکہ گزشتہ دس سال میں امریکی پولیس کم ازکم گیارہ سو چونتیس سیا ہ فام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے.

ای پیپر دی نیشن