اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت کیلئے جائز جدوجہد میں مصروف ہیں اور بھارت اس تحریک کو دبانے کیلے ظلم و تشدد کے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے بھارت میں متعین برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشنر ایلیکس اور پاکستان میں برطانوئی ہائی کمشنر تھامس دریو سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ملاقات میں برطانیہ، افغانستان اور خطے کی سکیورٹی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی خراب صورت حال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ۔ مشیر سلامتی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت سمیت تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کا حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات کا حل سیاسی ہے طاقت کے استعمال سے کوئی حل برآمد نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے میں برطانیہ کا کردار قابل تعریف ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حق خود ارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں،۔پاکستان عسکریت پسندی پر یقین نہیں رکھتا،۔پاکستان کشمیریوں کو سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔