صوبائی وزیر منشاءاللہ بٹ اور سیکرٹری بلدیات کا فلڈ مینجمنٹ سیل کا دورہ

Jul 07, 2017

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاءاللہ بٹ اور سیکر ٹری بلدیات اسلم کمبوہ نے محکمہ بلدیات کے ز یر اہتمام قائم کئے گئے فلڈ کرائسز منیجمنٹ سیل کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام بلدیاتی افسرا ن اپنے اپنے علاقے میں ہونے والی بارش اور اس دوران پانی کے نکاس اور لوگوں کو اس سلسلے میں جو سہولیات فراہم کے بارے فوری رپورٹ محکمہ کو ارسال کر یںتاکہ اس رپورٹ کا ڈیٹا مرتب کیا جا سکے ۔صو بائی و زیر محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا کہ اس دوران کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں