لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام بزنسمین کنونشن ‘‘ میں ایف پی سی سی آئی کے عہدہداران، ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عامر عطاء باجوہ ، ایس ایم منیر،سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک،ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک،ایف پی سی سی آئی کے نائب دیگرصدور،پاکستان کے ٹریڈ چیمبرز اور ٹریڈایسوسی ایشن کے صدور و چیئرمینز نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ٹیکس افسران کو دیئے گئے صوابدیدی اختیارات کو ختم کیا جائے ۔ ایف بی آر حکام کو کارباری جگہ پر ریڈ کر کے کاروباری افراد کو ہراساں کرتے ہیں۔اس سے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی جائے۔