پانامہ کیس کی کارروائی روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پانامہ لیکس کی کارروائی روکنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آیئنی درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 184(3) کو غیر اسلامی قرار دیا جائے کیونکہ اس کے تحت ہونے والی کارروائی میں متاثرہ فریق کو اپیل کا حق نہیں دیا گیا، کیونکہ سپریم کورٹ کی شریعت اپیلٹ بنچ کے متعدد فیصلوں میں ایسے قوانین کو غیر اسلامی کہا گیا ہے جن میں متاثرہ فریق کو اپیل کا حق نہیں دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ نے ایسے قوانین کو پارلیمنٹ کو ترمیم کرنے کا حکم دیا ہے، لہذا عمران خان کا جو پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس چل رہا ہے اس کی کارروائی کو فوری طور پر روک دیا جائے کیونکہ یہ کارروائی آئین پاکستان کے آرٹیکل 184(3) کے تحت غیر اسلامی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...