پانامہ کیس کی ایف بی آر سے انکوائری‘ پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

Jul 07, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پانامہ لیکس سے متعلق مالی بدعنوانیوں کی ایف بی آرسے انکوائری کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے سربراہ بئیرسٹر ظفراللہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ء ہے۔ آئین کے تحت مالی بدعنوانیوں کا جائزہ لینا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے۔ عدلیہ جے آئی ٹی کی تشکیل کر کے مالی معاملے کی انکوائری کا کوئی اختیار نہیں رکھتی۔درخواست میںکہا گیا ہے کہ حساس نوعیت کے اس کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ صادر کیا جائے۔

مزیدخبریں