کراچی (نیٹ نیوز) الیکشن 2018 میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر کامیاب ہو جائے گی، معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے باعث ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہے گی۔غیرملکی جریدے " اکنامک انٹیلی جنس یونٹ " نے پاکستان پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2018 میں بھی مسلم لیگ ن ایک بار پھر اقتدار سنبھالنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد موجودہ حکومت انفرا سٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی، جس سے معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رہے گا اور آئندہ برسوں میں بھی معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر گھٹنے سے اشیاء خورد نوش اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے اور آئندہ برس مہنگائی کی شرح 4 اعشاریہ 8 رہے گی۔ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی مخالفت کے باعث نجکاری کا عمل آنے والے برسوں میں بھی سست روی کا شکار رہے گا جبکہ چین پاکستان کی معاشی معاونت جاری رکھے گا اور پاکستان کی آبادی غیر ملکی سرمایہکاروں کواپنی جانب راغب کرے گی۔
2018ء میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی‘ مہنگائی بڑھ گئی: عالمی جریدہ
Jul 07, 2017