نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے نئی دہلی میں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔ دونوں ممالک میں بیک چینل سفارتی عمل بھی مکمل طور پر ختم ہے۔ بھارتی رویے کے باعث مذاکراتی عمل سبوتاژ ہوا۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔ ہم نے مذاکراتی عمل ایک انداز میں شروع کیا تھا۔ سی پیک پاکستان کے پہچان ہے‘ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔ پاک فوج دنیا کی پروفیشنل فوج ہے۔ سرحدی دراندازی کے بھارتی الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں‘ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے ۔