لاہور (پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے یونین کونسل 159میں کے عملہ میں نئی ہاتھ گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔ فیلڈ سٹاف میں ہاتھ گاڑیوں کی تقسیم کے موقع پر البیراک کے سینئر منیجر آپریشنز یشار گینچ اور یونین کونسل کے چئیرمین ملک عرفان بھی موجود تھے۔ سپیشل سکواڈ کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن بھی کیاگیا۔ دریں اثناءالبےراک نمائندگان نے ملک عرفان سے ان کے یوسی آفس میں ملاقات کی اور علاقے میں صفائی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے دوران چئیرمین نے ٹیم کو علاقے میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔ البےراک کی جانب سے سنئیر ڈپٹی منیجرآپریشنز عمیر رفیع، اسسٹنٹ منیجر ز مدثر جاوید، سہیل محمود، سلمان اعجاز جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کی اسسٹنٹ منیجر آپریشنز عائشہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔