میاں عامر محمود پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین مقرر

Jul 07, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے اگلی چار سالہ مدت کیلئے انتخابی عمل مکمل ہو گیا ہے۔ جنرل کونسل اجلاس میں ممبران نے اتفاق رائے سے عہدیداران کو اگلی چار سالہ مدت 2017-21ءکے لیے میاں عامر محمود چیئرمین، میاں محمد اسلم صدر، امجد امین بٹ جنرل سیکرٹری، چوہدری علی اسلم خزانچی جبکہ حافظ عمران بٹ چیف ایگزیکٹو افیسر پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اجلاس میں محمد جاوید انور بوبک، عبدالعزیز خان، شیراز محمد، نفیس احمد اور نزہت جبیں نائب صدور جبکہ حافظ سلمان بٹ، محمد راشد ملک، مشتاق احمد، جاوید اقبال اور ملک مظہر اﷲ خان ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے۔ اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد جہانگیر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد شاہد اسلم نے نمائندگی کی۔ اس موقع پر اجلاس میں ملک بھر سے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

مزیدخبریں