لاس اینجلس (این این آئی) روس کے دو امیر ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس کے لیے ایک کروڑ ڈالرز (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔ 22 سالہ لولیتا اوسمانہ روسی ارب پتی ایلڈ اوسمانوف کی بیٹی ہیں جن کی شادی 29 سالہ گیسپر اویڈولیان سے ہوئی، دولہا کے والد بھی ایک ارب پتی ہیں۔لاس اینجلس میں اس مقام پر ہوئی جہاں آسکر ایوارڈز کا انعقاد ہوتا ہے۔ دولہا کے والد بھی ایک ارب پتی ہیں، مہمانوں کا استقبال متعدد وائلن بجانے والوں نے کیا۔ دلہن کی آمد بھی کمال کی تھی۔ دلہن کا عروسی لباس ہی لاکھوں ڈالرز کا تھا۔ وینیو کی چھت لاتعداد روشنیوں سے جگمگا رہی تھی۔ مہمانوں کے نام بھی ستاروں کی شکل میں لکھے گئے تھے۔ دولہا دلہن کا استقبال بیلے ڈانسرز نے کیا۔ کھانے کو بھی انوکھے انداز سے پیش کیا گیا۔ میٹھے کے لیے ایک کھلونا ٹرین تیار کی گئی تھی۔10 تہوں پر مشتمل عروسی کیک پر طلائی ورق چڑھائے گئے تھے۔ لیڈی گاگا نے سرپرائز شرکت کی۔
ایک ارب روپے خرچہ، روسی جوڑے نے لاس اینجلس میں دنیا کی مہنگی ترین شادی کا ریکارڈ بنا ڈالا
Jul 07, 2017