”کنگڈم آف ٹاﺅلرا“ دنیا کی سب سے چھوٹی سلطنت، 11 افراد مقیم ہیں ‘نیکر پہنے بادشاہ اپنی کشتیاں، ریستوران خود چلاتا ہے

Jul 07, 2017

روم (بی بی سی) ہم آپ کو دنیا کی سب سے چھوٹی سلطنت کی سیر پر لیے چلتے ہیں۔ ایک ایسی سلطنت جس میں کل 11 لوگ رہتے ہیں۔ ایک ایسا بادشاہ جو اپنی کشتیاں اور ایک ریستوران خود چلاتا ہے جس نے نیکر اور سینڈل میں ہی زندگی گزار دی۔اٹلی کے صوبے سارڈینیا کے پاس بحیرہ روم میں واقع یہ ایک انتہائی چھوٹا سا جزیرہ ہے۔ رقبہ پانچ مربع کلومیٹر، بادشاہ کا نام ایتونیو برتلونی ہے۔یہ بےحد دلچسپ سلطنت ہے، کنگڈم آف ٹاﺅلرا۔ اٹلی کے صوبے سارڈینیا کے پاس بحیرہ روم میں واقع یہ ایک انتہائی چھوٹا سا جزیرہ ہے جہاں پر ایک بادشاہت قائم ہے۔ کنگڈم آف ٹاﺅلرا، اصل میں ٹاﺅلرا نام کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کی کل طول و عرض پانچ مربع کلومیٹر ہے۔ اس سلطنت کے بادشاہ کا نام ایتونیو برتلونی ہے۔ ایتونیو برتلونی کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ کے طور پر انہیں صرف مفت کھانے کی سہولت ہی میسر ہے۔ وہ بھی ان کے اپنے ریستوران سے ملتا ہے۔ کنگڈم آف ٹاﺅلرا اس سال اپنے قیام کے 180 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

مزیدخبریں