مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر اور آزادی کی علامت برہان مظفر وانی کا یوم شہادت قریب آتے ہی ٹویٹر انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشگردی،آزادی اور شہید برہان وانی کی حمایت کرنے والی اکاونٹس بڑی تعداد میں ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔سول سوسائٹی ،انسانی حقوق کے کام کرنے والی تنظیموں اور کشمیری رہنماؤن نے بھارتی دباو پر ٹویٹر انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں سرگرمیاں جاری رکھنے والے اکاونٹس ڈیلیٹ کرناانتہائی افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر انتظامیہ کے اقدامات بھارتی ریاستی دہشت گردی کی حمایت کرنے کے مترادف ہے جبکہ جن لوگوں کے اکاؤنت ڈیلیٹ کئے گئے ہیں ان کا کہناہے کہ ہم بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے بقاب کرتے رہیں گے اورنئے اکاونٹس بنا کر مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے.
برہان مظفر وانی کا یوم شہادت آتے ہی ٹویٹر انتظامیہ نے شہید برہان وانی کی حمایت کرنے والی اکاونٹس بڑی تعداد میں ڈیلیٹ کر دیے
Jul 07, 2017 | 14:53