کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے امیدار NA-253 منعم ظفر خان اور PS-123 کے امیدوار محمد یوسف نے شاہنواز بھٹو کالونی کے محلہ کمیٹی سے ملاقات کی، اس موقع پر کمیٹی کے ممبر اور جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری عبداللہ بھی موجود تھے، محلہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کراچی کے حالات اب بدل رہے ہیں، لوگ اب کراچی کی قیادت ان لوگوں کو دینا چاہتے ہیں جن کا ماضی شاندار اور کردار بے باک ہے، انہوں نے کہا ہم یہاں پر خیر سگالی کے جذبے سے ملاقات کے لئے آئیں ہیں۔