کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے گزشتہ روز سائٹ ایریا میں فوم کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کو بجھاتے ہوئے زخمی ہونے والے فائرمین محمد حارث، نادر خان، اشتیاق خان، نوید احمد، عمران علی اور ظفر خان کو اپنے دفتر میں بلا یا اورانہیں شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ فائرمین ہمارے ہیرو ہیں ، تھرڈ ڈگری کی آگ بجھانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائر فائٹرز نے انتہائی بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کام سرانجام دیا جس کے لئے وہ ستائش کے مستحق ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ زخمی فائرمینوں کا ہرممکن بہتر علاج کرائیں گے، فائرمینوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔