پنشن کے بقایات دلوائے جائیں

Jul 07, 2018

مکرمی!پنشن بڑھاپے کا سہارا ہوتی ہے مگر کچھ عدالتیں جنہوں نے انصاف دینا ہوتا ہے وہ فیکٹری مالکان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر انصاف کے راستے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ اس ناانصافی کے خلاف اپیل نمبر 1723/2016 پچھلے 2 سال سے سپریم کورٹ لاہور میں پڑی ہوئی ہے، مگر ابھی تک اس کی باری نہیں آئی جلدی شنوائی کے لئے درخواست بھی دی مگر بے سود۔ پنشن کے بقایا جات کے لئے گزشتہ 12 سال سے عدالتوں میں دھکے کھا رہا ہوں مگر ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ رٹ نمبر 1459/2017 ہائی کورٹ راولپنڈی میں زیر غور ہے جو کہ IC191-2014 کا تسلسل ہے۔ گزشتہ 6 سال سے لاہور سے راولپنڈی چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوںاور اب 69 سال کی عمر میں سفر نہیں کر سکتا، کیس کو راولپنڈی سے لاہور ٹرانسفر کرنے کی درخواست دی جس کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔ کاش عدلیہ بزرگوں کے لئے پنشن کی خاص عدالتیں بنائے جو ماہانہ بنیادوں پر صرف اور صرف پنشن کیسوں کو نپٹائیں۔ (محمد یوسف رچنا ٹاﺅن شاہدرہ لاہور۔ 0306-4636979)

مزیدخبریں